کراچی کے علاقے ریڑھی گوٹھ میں دس سال قبل بنایا گیا اسپتال مریضوں کے بجائے آوارہ کتوں کا مسکن بن گیا ۔ وزیر صحت نے اسپتال رواں ماہ بحال کرنے کا دعوی کردیا۔ صبا سلطان کی رپورٹ
اسلام آباد:دورہ نیوزی لینڈ کے لیے محمد عامر کے راستے کی آخری رکاوٹ بھی دورہوگئی، فاسٹ بولرکو ویزا جاری کر دیا گیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھی محمد عامر کو نیوزی لینڈ کا ویزا ملنے کی تصدیق کردی۔
محمد عامر 10جنوری کو نیوزی لینڈ روانہ ہوں گے۔ سیریز کا آغاز 15 جنوری سے ہو گا جس کے تحت پاکستان نیوزی لیںڈ کے ساتھ تین ایک روزہ اور تین ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے گا۔ محمد عامر ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی دونوں اسکواڈز کا حصہ ہوں گے۔
تئیس سالہ فاسٹ بولر اسپاٹ فکسنگ پر 5 سال کی پابندی کا سامنا کرنے کے بعد دوبارہ کھیل کا آغاز کر رہے ہیں۔ دورہ کے لیے پی سی
اسلام آباد: سعودی وزیر خارجہ عادل بن احمد الجبیر دو روزہ دورے پر آج پاکستان پہنچیں گے۔
دفتر خارجہ کے مطابق عادل بن احمد الجبیر دو روزہ دورے میں وزیراعظم سمیت اعلیٰ حکام سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔ دہشتگردی کے خلاف چونتیس ملکی فوجی اتحاد کے بارے میں پاکستانی قیادت کو آگاہ کریں گے۔
فیصل آباد : سوشل میڈیا پر طالب علم نے یونی ورسٹی فنکشن پر تنقید کیا کی کہ جامعہ کی انتظامیہ آپے سے باہر ہوگئی اور سوشل میڈیا کی تنقید کو جواز بنا کر نوجوان کو یونی ورسٹی سے ہی نکال باہر کیا۔
اے کے ڈی سیکورٹیز کے افسران کی گرفتاری؛کراچی اسٹاک کے بروکرزسراپااحتجاج
کراچی: کراچی اسٹاک ایکسچینج کے بروکرز نے اے کے ڈی سیکورٹیز کے اعلی عہدیداران کی گرفتاری کےخلاف بھرپوراحتجاج کیا اور اسٹاک مارکیٹ بند کرنے کی دھمکی دے دی۔اسٹاک ایکسچینج میں منگل کی صبح شدید مندی دیکھی گئی۔
لودھراں میں ن لیگ اور پی ٹٰی آئی کے کارکنان کے درمیان تصادم ہوا ہے۔ کارکنان میں ... پولنگ اسٹیشن نمبر 12 کے باہر ہاتھا پائی ہوئی۔ Lodhran clash Between PTI PML N Works